صرف ہفتے 10 دن میں پاکستان میں نوکریوں کی بارش چند ہفتوں میں حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صرف ہفتے 10 دن میں پاکستان میں نوکریوں کی بارش چند ہفتوں میں حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے کہ پان سگریٹ والے بھی آکر کہیں گے کہ آئو ہم سے ٹیکس لے لو ، تحریک انصاف نے شاندار اعلان کردیا ۔۔۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ صرف ہفتے دس دن میں پاکستان میں نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے، ملک میں نوکریاں زیادہ ہو جائیں گی اور نوکریوں کے خواہش مند کم پڑ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ہفتے دس دن میں ملک میں نوکریاں زیادہ ہو جائیں گی اور نوکریوں کے خواہش مند کم پڑ جائیں گے، چند ہفتوں میں حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے کہ پان سگریٹ والے بھی آکر کہیں گے کہ آ ہم سے ٹیکس لے لو۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا غیب کا علم صرف اللہ تعالی کو ہے، وہ غیب کا کچھ نہیں بتا سکتے، حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے کی منطق میری سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم ٹیکس میں تاجروں کو آسانیاں دیں گے تو پوری دنیا سے پاکستان بزنس آئے گا جب حکومت ترقی کے لئے سخت فیصلے لیتی ہے تو احتساب و ٹیکس کا نظام واضح کام کرتا ہے، اداروں کے اندر بھی ہم نے ن لیگ کے لوگ پکڑے ہیں جو حکومت کو کمزور کر رہے تھے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.