بریکنگ نیوز: گلی محلوں میں قربانی پر پابندی عائد ۔۔۔ قربانی کے لیے جانور لے کر کہاں جانا پڑے گا؟ عید سے پہلے عوام کو 440 وولٹ کا جھٹکا

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے گلی محلوں میں جانور قربان کرنے پر پابندی عائد کردی اور مختص جگہوں کی فہرست جاری کردی ہے ، جس سے شہری اپنے علاقے میں قربان گاہ کی جگہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے گلی محلوں میں جانور قربان کرنے پر

پابندی عائد کردی گئی اور کہا مخصوص کی گئی جگہ پر ہی قربانی کرنی ہو گی۔ سندھ حکومت نے جگہوں کا تعین کردیا ہے اور فہرست بھی جاری کردی ہے ، دی ہوئی فہرست میں شہری جانور کی قربانی کے لیے اپنے علاقے میں قربان گاہ کی جگہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ گذشتہ روز محکمہ بلدیات سندھ نے قربانی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت شہر میں عوامی مقامات یاگلیوں میں اجتماعی قربانی نہیں کی جاسکے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے جانوروں کی قربانی کے لیے جگہیں مختص کردیں، این سی او سی اجلاس کے تناظر میں سڑکوں اور گلیوں میں قربانی کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔ محکمہ بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ ہر یوسی میں اجتماعی قربانی کے لیے مخصوص مقامات طے کیے گئے ہیں، مختص مقامات پر ایس او پی اور حفاظتی انتظامات کے قربانی کی جاسکے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طے شدہ مقامات کے علاوہ قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام اضلاع میں قربانی کےمقامات کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ مقامات کے علاوہ قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام اضلاع میں قربانی کے مقامات کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.